ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے صیہونی حکام کے مظالم کے نتیجے میں فلسطینی قیدی میسرہ ابو حمدیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت فلسطین صیہونی حکومت کے انسانیت سوز اقدامت کو کبھی فراموش نہیں کرے گي۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی کے ساتھ میسرہ ابوحمدیہ کی شہادت کے بارے میں فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا اور علاقے کے ممالک کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کی حمایت پر تاکید کی۔واضح رہے کہ منگل کے روز صیہونی حکومت کی جیل میں صیہونی حکام کے مظالم کے نتیجے میں فلسطینی قیدی میسرہ ابو حمدیہ کی شہادت ہوگئي تھی۔صیہونی حکومت نے اس بیمار فلسطینی قیدی کو طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405888
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے۔